[Al-Quran 50:6-8] Have they not looked at the heaven above them - how We structured it and adorned it and how it has no rifts? And the earth - We spread it out and cast therein firmly set mountains and made grow therein [something] of every beautiful kind, Giving insight and a reminder for every servant who turns [to Allah].

Tuesday, November 4, 2025

Programming Creation

...

Family of Imran (3:59)


إِنَّ مَثَلَ عِيسَىٰ عِندَ ٱللَّهِ كَمَثَلِ ءَادَمَ ۖ خَلَقَهُۥ مِن تُرَابٍۢ ثُمَّ قَالَ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ ٥٩


Indeed, the example of Jesus in the sight of Allah is like that of Adam. He created him from dust, then said to him, “Be!” And he was!

— Dr. Mustafa Khattab, The Clear Quran


Surely, the case of ‘Īsā , in the sight of Allah, is like the case of ’Edam . He created him from dust, then He said to him, “Be”, and he came to be.

— T. Usmani


Indeed, the example of Jesus to Allāh[1] is like that of Adam. He created him from dust; then He said to him, "Be," and he was.

— Saheeh International

[1]- i.e., regarding His creation of him.


In God’s eyes Jesus is just like Adam: He created him from dust, said to him, ‘Be’, and he was.

— M.A.S. Abdel Haleem


 59. Verily, the likeness of ‘Îsâ (Jesus) before Allâh is the likeness of Adam. He created him from dust, then (He) said to him: "Be!" - and he was.

— Al-Hilali & Khan


Surely, in the sight of Allah, the similitude of the creation of Jesus is as the creation of Adam whom He created out of dust, and then said: 'Be', and he was.1

— A. Maududi (Tafhim commentary)

[1]This means that if Jesus' miraculous birth is sufficient proof that he should be regarded either as God or as the son of God then there are even stronger grounds to apply this to Adam. For, while Jesus was born without a father, Adam was born with neither father nor mother.


Lo! the likeness of Jesus with Allah is as the likeness of Adam. He created him of dust, then He said unto him: Be! and he is.

— M. Pickthall


The similitude of Jesus before Allah is as that of Adam; He created him from dust, then said to him: "Be". And he was.

— A. Yusuf Ali


‘ اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم کی سی ہے کہ اللہ نے اسے مٹی سے پیدا کیا اور حکم دیا کہ ہوجا اور وہ ہوگیا۔

— Fe Zilal al-Qur'an


اللہ کے نزدیک عیسٰی کی مثال آدم کی سی ہے کہ اللہ نے اسے مٹی سے پیدا کیا اور حکم دیا کہ ہوجا اور وہ ہوگیا۔1

— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

[1] یعنی اگر محض اعجاز ی پیدائش ہی کسی کو خدا یا خدا کا بیٹا بنانے کے لیے کافی دلیل ہو تب تو پھر تمہیں آدم کے متعلق بدرجہٴ اولیٰ ایسا عقیدہ تجویز کرنا چاہیے تھا، کیونکہ مسیح تو صرف بے باپ ہی کے پیدا ہوئے تھے ، مگر آدم ماں اور باپ دونوں کے بغیر پیدا ہوئے۔


اللہ تعالیٰ کے نزدیک عیسیٰ (علیہ السلام) کی مثال ہو بہو آدم (علیہ السلام) کی مثال ہے جسے مٹی سے بنا کر کے کہہ دیا کہ ہو جا! پس وه ہو گیا!

— Maulana Muhammad Junagarhi


عیسیٰ کا حال خدا کے نزدیک آدم کا سا ہے کہ اس نے (پہلے) مٹی سے ان کا قالب بنایا پھر فرمایا کہ (انسان) ہو جا تو وہ (انسان) ہو گئے

— Fatah Muhammad Jalandhari


بیشک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم ؑ کی سی ہے اس کو مٹی سے بنایا پھر کہا ہوجا تو وہ ہوگیا

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)


بیشک عیسٰی کی مثال اللہ کے نزدیک جیسے مثال آدم کی بنایا اس کو مٹی سے پھر کہا اس کو کہ ہو جا وہ ہو گیا [1]

— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

[1]حضرت عیسٰی علیہ السلام حضرت آدم علیہ السلام کی طرح بغیر باپ کے پیدا ہوئے:نصاریٰ اس بات سے حضرت سے بہت جھگڑے کہ عیسٰیؑ بندہ نہیں۔ اللہ کا بیٹا ہے۔ آخر کہنے لگے کہ وہ اللہ کا بیٹا نہیں تو تم بتاؤ کس کا بیٹا ہے؟ اس کے جواب میں یہ آیت اتری کہ آدمؑ کے تو نہ باپ تھا نہ ماں۔ عیسٰیؑ کے باپ نہ ہوں تو کیا عجب ہے (موضح القرآن) اس حساب سے تو آدمؑ کو خدا کا بیٹا ثابت کرنے پر زیادہ زور دینا چاہیئے۔ حالانکہ کوئی بھی اس کا قائل نہیں۔


بے شک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی سی ہے اللہ نے اس کو مٹی سے بنایا پھر اس کو کہا کہ ہوجا، تو وہ ہوگیا

— Maulana Wahiduddin Khan


Allah ke nazdeek Isa ki misaal Adam ki si hai ke Allah ne usey mitti se paida kiya aur hukum diya ke hoja aur woh hogaya

— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)

[https://quran.com/3/59]


Allah creates the hardware and then He speaks the software. 

Allah created Adam with His Own Hands. 

Allah breathed into Adam His Ruh.  

Allah sent a Messenger to Mary (Maryam alaihisalam) to breathe into her the Command to conceive Jesus (Isa alaihisalam). 

According to Allah, the creation of Jesus is similar to the creation of Adam: 

  • Allah created Adam from dust, and then spoke him into existence (Q3:59)
  • Allah sent His angels to give His Word to Mary to conceive Jesus (Q3:45)
  • Jesus created the form of a bird from clay, and then, blew into it, to make it come alive, with Allah's permission (Q3:49). 

The creation of the form of a bird, and then, the making of its coming alive, was a clear sign from Allah for a Bani Israel. 

Adam was a bashr, Jesus was a bashr, and Jesus was a Prophet, and a Messenger to the Bani Israel. Jesus never claimed divinity. 


Family of Imran (3:79)


مَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُؤْتِيَهُ ٱللَّهُ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحُكْمَ وَٱلنُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُولَ لِلنَّاسِ كُونُوا۟ عِبَادًۭا لِّى مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلَـٰكِن كُونُوا۟ رَبَّـٰنِيِّـۧنَ بِمَا كُنتُمْ تُعَلِّمُونَ ٱلْكِتَـٰبَ وَبِمَا كُنتُمْ تَدْرُسُونَ ٧٩


It is not appropriate for someone who Allah has blessed with the Scripture, wisdom, and prophethood to say to people, “Worship me instead of Allah.” Rather, he would say, “Be devoted to the worship of your Lord ˹alone˺—by virtue of what you read in the Scripture and what you teach.”

— Dr. Mustafa Khattab, The Clear Quran


It is not (possible) for a man that Allah gives him the Book, the wisdom and the prophethood, then he starts saying to the people “Become my worshippers, aside from Allah” rather, (he would say), “Be men of the Lord; as you have been teaching the Book, and as you have been learning it.”

— T. Usmani


It is not for a human [prophet][1] that Allāh should give him the Scripture[2] and authority and prophethood and then he would say to the people, "Be servants to me rather than Allāh," but [instead, he would say], "Be pious scholars of the Lord because of what you have taught of the Scripture and because of what you have studied."

— Saheeh International

[1]Or any believer.

[2]Or in the case of Prophet Muḥammad (ﷺ), 'the Book' (i.e., the Qur’ān) .


No person to whom God had given the Scripture, wisdom, and prophethood would ever say to people, ‘Be my servants, not God’s.’ [He would say], ‘You should be devoted to God because you have taught the Scripture and studied it closely.’

— M.A.S. Abdel Haleem


 79. It is not (possible) for any human being to whom Allâh has given the Book and Al-Hukm (the knowledge and understanding of the laws of religion) and Prophethood to say to the people: "Be my worshippers rather than Allâh’s." On the contrary (he would say): "Be you Rabbâniyyûn (learned men of religion who practise what they know and also preach others), because you are teaching the Book, and you are studying it."

— Al-Hilali & Khan


It does not befit a man that Allah should grant him His Book and sound judgement and prophet-hood, and thereafter he should say to men: 'Become servants to me apart from Allah.' He would rather say: 'Become dedicated men of Allah,1 in accord with the dictates of the Book you have been teaching and studying.'

— A. Maududi (Tafhim commentary)

[1]The term rabbani is used here to denote Jewish religious scholars and functionaries who were supposed to provide true religious guidance to establish their rites of worship, implement religious laws, and so on. The same word occurs in( Surah 5: 44 and  63). In the Christian tradition the word 'divine' is used as an equivalent to the word rabbani.


It is not (possible) for any human being unto whom Allah had given the Scripture and wisdom and the prophethood that he should afterwards have said unto mankind: Be slaves of me instead of Allah; but (what he said was): Be ye faithful servants of the Lord by virtue of your constant teaching of the Scripture and of your constant study thereof.

— M. Pickthall


It is not (possible) that a man, to whom is given the Book, and Wisdom, and the prophetic office, should say to people: "Be ye my worshippers rather than Allah's": on the contrary (He would say) "Be ye worshippers of Him Who is truly the Cherisher of all: For ye have taught the Book and ye have studied it earnestly."

— A. Yusuf Ali


کسی انسان کا کام یہ نہیں ہے کہ اللہ تو اس کو کتاب اور حکم اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کے بجائے تم میرے بندے بن جاؤ ‘ وہ تو یہی کہے گا کہ سچے ربانی بنو ‘ جیسا کہ اس کتاب کی تعلیم کا تقاضا ہے جسے تم پڑھتے اور پڑھاتے ہو۔

— Fe Zilal al-Qur'an


کسی انسان کا یہ کام نہیں ہے کہ اللہ تو اس کو کتاب اور حکم اور نبوت عطا فرما ئے اور وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کے بجائے تم میرے بندے بن جاؤ۔ وہ تو یہی کہے گاکہ سچّےربّانی بنو1 جیسا کہ اس کتاب کی تعلیم کا تقا ضا ہے جسے تم پڑھتے اور پڑھا تےہو

— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

[1] یہودیوں کے ہاں جو علماء مذہبی عہدہ دار ہوتے تھے اور جن کا کام مذہبی اُمُور میں لوگوں کی رہنمائی کرنا اور عبادات کے قیام اور احکامِ دین کا اجراء کرنا ہوتا تھا، ان کے لیے لفظ رَبَّانِی استعمال کیا جا تا تھا جیسا کہ خود قرآن میں ارشاد ہوا ہے لَوْ لَا یَنْھٰھُمُ الرَّبَّانِیُّوْنَ و َ الْاَ حْبَارُ عَنْ قَوْلِھِمُ الْاِثْمَ وَ اَکْلِھِمُ السُّحْت (ان کے ربّانی اور ان کے علماء ان کو گناہ کی باتیں کرنے اور حرام کے مال کھانے سے کیوں نہ روکتے تھے)۔ اسی طرح عیسائیوں کے ہاں لفظ ( Divine  ) بھی ”ربّانی “ کا ہی ہم معنی ہے۔


کسی ایسے انسان کو جسے اللہ تعالیٰ کتاب وحکمت اور نبوت دے، یہ ﻻئق نہیں کہ پھر بھی وه لوگوں سے کہے کہ تم اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ[1] ، بلکہ وه تو کہے گا کہ تم سب رب کے ہو جاؤ، تمہارے کتاب سکھانے کے باعﺚ اور تمہارے کتاب پڑھنے کے سبب۔[2]

— Maulana Muhammad Junagarhi

[1]یہ عیسائیوں کے ضمن میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کو خدا بنایا ہوا ہے حالانکہ وہ ایک انسان تھے جنہیں کتاب وحکمت اور نبوت سے سرفراز کیا گیا تھا، اور ایسا کوئی شخص یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ اللہ کو چھوڑ کر میرے پجاری اور بندے بن جاؤ، بلکہ وہ تو یہی کہتا ہے کہ رب والے بن جاؤ۔ رَبَّانِيٌّ رب کی طرف منسوب ہے، الف اور نون کا اضافہ مبالغہ کے لئے ہے۔ (فتح القدیر )

[2]یعنی کتاب اللہ کی تعلیم وتدریس کے نتیجےمیں رب کی شناخت اور رب سے خصوصی ربط وتعلق قائم ہونا چاہیئے۔ اسی طرح کتاب اللہ کا علم رکھنے والے کے لئے ضرور ی ہے کہ وہ لوگوں کو بھی قرآن کی تعلیم دے۔ اس آیت سے واضح ہے کہ جب اللہ کے پیغمبروں کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو اپنی عبادت کرنے کا حکم دیں، تو کسی اور کو یہ حق کیوں کر حاصل ہو سکتا ہے؟ (تفسیر ابن کثیر)


کسی آدمی کو شایاں نہیں کہ خدا تو اسے کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ خدا کو چھوڑ کر میرے بندے ہو جاؤ بلکہ (اس کو یہ کہنا سزاوار ہے کہ اے اہلِ کتاب) تم (علمائے) ربانی ہو جاؤ کیونکہ تم کتابِ (خدا) پڑھتے پڑھاتے رہتے ہو

— Fatah Muhammad Jalandhari


کسی انسان کے شایان شان نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ تو اس کو کتاب حکمت اور نبوت عطا فرمائے پھر وہ لوگوں سے کہنے لگے کہ میرے بندے بن جاؤ اللہ کو چھوڑ کر بلکہ (وہ تو یہی دعوت دے گا کہ) اللہ والے بن جاؤ اس وجہ سے کہ تم لوگوں کو کتاب کی تعلیم دیتے ہو اور تم خود بھی اس کو پڑھتے ہو

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)


کسی بشر کا کام نہیں کہ اللہ اس کو دیوے کتاب اور حکمت اور پیغمبر کرے پھر وہ کہے لوگوں کو کہ تم میرے بندے ہو جاؤ اللہ کو چھوڑ کر [1] لیکن یوں کہے کہ تم اللہ والے ہو جاؤ جیسے کہ تم سکھلاتے تھے کتاب اور جیسے کہ تم آپ بھی پڑھتے تھے اسے [2]

— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

[1]موضح القرآن میں ہے 'جس کو اللہ نبی بنائے اور وہ لوگوں کو کفر و شرک سےنکال کر مسلمانی میں لائے،  پھر کیونکر ان کو کفر سکھلائے گا۔ ہاں تم کو (اے اہل کتاب!) یہ کہتا ہے کہ تم میں جو آگے دینداری تھی۔ کتاب کا پڑھنا اور سکھانا وہ نہیں رہی۔ اب میری صحبت میں پھر وہی کمال حاصل کرو '۔ اور عالم، حکیم، فقیہہ، عارف، مدبر، متقی اور  پکے خدا پرست بن جاؤ۔ اور یہ بات اب قرآن کریم پڑھنے پڑھانے اور سیکھنے سکھانے سے حاصل ہو سکتی ہے ۔

[2]آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عصمت کا بیان:وفد نجران کی موجودگی میں بعض یہود و نصاریٰ نے کہا تھا کہ اے محمد ﷺ ! کیا تم یہ چاہتے ہو کہ ہم تمہاری اسی طرح پرستش کرنے لگیں؟ جیسے نصاریٰ عیسٰی بن مریمؑ کو پوجتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا معاذ اللہ کہ ہم غیر اللہ کی بندگی کریں۔ یا دوسروں کو  اس کی دعوت دیں۔ حق تعالیٰ نے ہم کو اس کام کے لئے نہیں بھیجا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی یعنی جس بشر کو حق تعالیٰ کتاب و حکمت اور قوت فیصلہ دیتا اور پیغمبری کے منصب جلیل پر فائز کرتا ہے کہ وہ ٹھیک ٹھیک پیغام الہٰی پہنچا کر لوگوں کو اس کی بندگی اور وفاداری کی طرف متوجہ کرے اس کا یہ کام کبھی نہیں ہو سکتا کہ ان کو خالص ایک خدا کی بندگی سے ہٹا کر خود اپنا یا کسی دوسری مخلوق کا بندہ بنانے لگے۔ اس کے تو یہ معنی ہوں گے کہ خداوند قدوس نے جس کو جس منصب کا اہل جان کر بھیجا تھا، فی الواقع وہ اس کا اہل نہ تھا۔ دنیا کی کوئی گورنمنٹ بھی اگر کسی شخص کو ایک ذمہ داری کے عہدہ پر مامور کرتی ہے تو پہلے دو باتیں سوچ لیتی ہے ۔ (۱) یہ شخص گورنمنٹ کی پالیسی کو سمجھنے اور اپنے فرائض کو انجام دینے کی لیاقت رکھتا ہے یا نہیں (۲) گورنمنٹ کے احکام کی تعمیل کرنے اور رعایا کو جادۂ وفاداری پر قائم رکھنے کی کہاں تک اس سے توقع کی جاسکتی ہے؟ کوئی بادشاہ یا پارلیمنٹ ایسے آدمی کو نائب السلطنت یا سفیر مقرر نہیں کر سکتی جس کی نسبت حکومت کے خلاف بغاوت پھیلانے یا اس کی پالیسی اور احکام سے انحراف کرنے کا ادنیٰ شبہ ہو  بیشک یہ ممکن ہے کہ ایک شخص کی قابلیت یا جذبہ وفاداری کا اندازہ حکومت صحیح طور پر نہ کر سکی ہو ۔ لیکن خداوند قدوس کے یہاں یہ بھی احتمال نہیں۔ اگر کسی فرد کی نسبت اس کو علم ہے کہ یہ میری وفاداری اور طاعت شعاری سے بال برابر تجاوز نہ کرے گا تو محال ہے کہ وہ آگے چل کر اس کےخلاف ثابت ہو سکے۔ ورنہ علم الہٰی کا غلط ہونا لازم آتا ہے۔ العیاذ باللہ یہیں سےعصمت انبیاء علیہم السلام کا مسئلہ سمجھ میں آ جاتا ہے (کما نبہ علیہ ابوحیان فی البحر و فصلہ مولانا قاسم العلوم و الخیرات فی تصانیفہ) پھر جب انبیاء علیہم السلام ادنیٰ عصیان سے پاک ہیں تو شرک اور خدا کے مقابلہ میں بغاوت کرنے کا امکان کہاں باقی رہ سکتا ہے۔ اس میں نصاریٰ کے اس دعوے کا بھی رد ہو گیا جو کہتے تھے کہ ابنیت و الوہیت مسیحؑ کا عقیدہ ہم کو خود مسیحؑ نے تعلیم فرمایا ہے۔ اور ان مسلمانوں کو بھی نصیحت کر دی گئ جنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا تھا کہ ہم سلام کے بجائے آپ کو سجدہ کریں تو کیا حرج ہے۔ اور اہل کتاب پر بھی تعریض ہو گئ جنہوں نے اپنے احبار و رہبان کو خدائی کا درجہ دے رکھا تھا۔ (العیاذ باللہ) تنبیہ مَاکَانَ لِبَشَرٍ الخ میں ابو حیان کے نزدیک اسی طرح کی نفی ہے جیسے مَا کَانَ  لَکُمۡ  اَنۡ تُنۡۢبِتُوۡا  شَجَرَہَا (النمل۔۶۰) میں یا وَ مَا کَانَ لِنَفۡسٍ اَنۡ تَمُوۡتَ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰہِ (آل عمران۔۱۴۵) میں۔ وہوا صوب عندی۔


Kisi Insaan ka yeh kaam nahin hai ke Allah to usko kitab aur hukum aur nabuwat ata farmaye aur woh logon se kahey ke Allah ke bajaye tum mere banday ban jao. Woh to yahi kahega ke sacchey Rabbani bano jaisa ke is kitab ki taleem ka taqaza hai jisey tum padhte aur padhate ho

— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)


کسی انسان کا یہ کام نہیں کہ اللہ اس کو کتاب اورحکمت اور نبوت دے اور وہ لوگوں سے یہ کہے کہ تم اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ بلکہ وہ تو کہے گا کہ تم اللہ والے بنو، اس واسطے کہ تم دوسروں کو کتاب کی تعلیم دیتے ہو اور خود بھی اس کو پڑھتے ہو

— Maulana Wahiduddin Khan

[https://quran.com/3/79]


...

Related Posts

Ruh / رُوحُ 

Virgin Birth 

Bashr / Malak  

With His Hands 

De Novo Genes 

The Words of Allah , our Lord 

The Example of The Mosquito 

The Example of The Donkey 

The Example of The Fly 

Aged Clay 


...



No comments:

Post a Comment